Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے ڈی جی ایف آئی اے نے چارج سنبھال لیا

بدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کیساتھ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی، احمد اسحاق جہانگیر
شائع 30 جنوری 2024 11:00am

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے نئے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی، سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی کیساتھ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی، بدعنوانی، لاپرواہی میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کابینہ کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

اس سے قبل احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ahmed ishaq jahangir

New DG FIA