Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملازمت کے انٹرویو میں کافی پیش کرنے کا انوکھا امتحان

تیاری رکھیے شاید مستقبل میں ملازمتیں 'کافی ٹیسٹ' پاس کرنے کے بعد مِلا کریں گی۔
شائع 30 جنوری 2024 09:41am

ملازمت کی تلاش میں انٹرویو کے لیے کسی دفتر میں جانے والوں کی خاطر مدارت کا تناسب کم از کم پاکستان میں تو انتہائی کم ہے ، لیکن تیاری رکھیے شاید مستقبل میں یہاں بھی ملازمتیں ’کافی ٹیسٹ‘ پاس کرنے کے بعد مِلا کریں۔

ایک کمپنی کے منیجر کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ ہر نئی نوکری کے لیے انٹرویو کرتے وقت ’کافی ٹیسٹ‘ کی مدد لیتا ہے تا کہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس پوسٹ کے لکیے کسے رکھا جائے گا اور جو ناکام ہوجاتے ہیں انہیں یہ ملازمت نہیں ملتی۔

ملازمت کے انٹرویو یقینناً بیشتر افراد کے لیے ایک تفریحی یا خوشگوار تجربہ نہیں ہوتے لیکن ’روزی روٹی‘ کے لیے اایسی چیزیں ہیں سب کو ہی برداشت کرنی ہیں۔

لیکن اگر انٹرویو کا عمل خوفناک نہیں رہتا ےتو بھی یاد رکھیں کہ کمپنیاں خواہشمندوں کی صلاحتیں جانچنے کے لیےخفیہ ہتھکنڈے استعمال کرسکتی ہیں۔

ایسی ہی ایک چال کو بزنس مین ٹرینٹ انس نے بیان کیا ہے جو اکاؤنٹنگ پلیٹ فارم زینو کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، اورسائٹ مائنڈر میں چیف گروتھ آفیسر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

نطاہر بےضرر نظر آنے والی یہ ’چال‘ ہی آپ کے مستقبل کا تعین کرسکتی ہے،

بزنس پوڈ کاسٹ دی وینچرز میں ایک تقریب میں انہوں نے کہاکہ، ’میں ہمیشہ آپ (امیدواروں ) کو اپنے کچن میں چہل قدمی کے لیے لے جاؤں گا اوراس کا اختتام ہمیشہ کسی مشروب کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔‘

اپنی اس خٖفیہ ٹرک کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ، ’پھر ہم اپنا انٹرویو لیتے ہیں جس کے اختتام پر میں ہمیشہ جس چیز کی تلاش کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ کیا انٹرویو دینے والا شخص اس خالی کپ کو واپس کچن میں رکھنا چاہتا ہے؟‘

اور ٹیسٹ کا خلاصہ یہ ہے کہ، ’اگر آپ کپ کو واپس کچن میں نہیں لے جاتے ہیں تو آپ کمپنی کے لیے ایک مناسب انتخاب نہیں ہیں۔‘

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ، ’آپ مہارت حاصل کرسکتے ہیں، آپ علم اور تجربہ حاصل کرسکتے ہیں لیکن یہ رویے سے متعلق یے اور جس رویے کے بارے میں ہم بہت بات کرتے ہیں وہ ’اپنا کافی کپ دھونے‘ کا تصور ہے۔

اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی کہ یہ سب دفتر میں ’کمپنی کلچر‘ کے ساتھ فٹ ہونے کے بارے میں ہے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنا کپ واپس باورچی خانے میں لے جائیں۔ کریڈٹ: لوئس الواریز / گیٹی اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنا کپ واپس باورچی خانے میں لے جائیں۔ کریڈٹ: لوئس الواریز / گیٹی تو، اپنے کپ کو باورچی خانے میں واپس لے جانا چھوٹی چھوٹی چیزیں کرنے اور شاید غور کرنے کے بارے میں ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ زیرو کے دفتر میں آئیں تو آپ دیکھیں گے کہ باورچی خانے تقریبا ہمیشہ صاف ستھرے اور چمکدار ہوتے ہیں اور یہ آپ کے کافی کپ کو دھونے کے تصور سے بالکل ہٹ کر ہے۔یہ واقعی اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ زیرو کے اندر کی ثقافت میں فٹ ہونے جا رہے ہیں، اور واقعی ہر اس چیز کو قبول کریں گے جو انہیں کرنا چاہئیے۔‘

Job Interview

COFFEE TEST