وقت بتائے گا کس عدالتی فیصلے سے فائدہ اور کس کا نقصان ہوا، عابد زبیری
سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ کئی عدالتی فیصلے ایسے آئے جس سے ملک کو نقصان پہنچا، وقت بتادے گا کس فیصلے سے فائدہ اورکس کا نقصان ہوا، آج جو فیصلے ہورہے ہیں اس میں بڑا فیصلہ تاریخ کرے گی۔
آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد زبیری نے مزید کہا کہ آرٹیکل انیس بات کرنے کا حق دیتا ہے، کیا ہم مولوی تمیزالدین کیس پر بات نہ کریں۔ ججز کے فیصلوں پر تنقید ہوسکتی ججز کی تذلیل نہیں کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ نو مئی واقعات پر ابھی تک تو الزامات ہی ہیں، اگر مقدمے میں کسی ملزم کو سزائے موت ہوسکتی ہے تو کیا وہ شور بھی نہ کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم دیکھتا ہےجب نا انصافی ہورہی ہے تو شور کرتا ہے، آرٹیکل 10 کہتا فیئر ٹرائل ہونا چاہیے، کیا انصاف کے تقاضے پورے ہورہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے امیدوارآزاد نہیں ہیں۔
پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنا انتخابی نشان ملنا چاہیے تھا، سینیٹ الیکشن میں ثاقب نثار نے سب کو آزاد کردیا، ’سواری اپنے سامان کی خود حفاظت کرے کا معاملہ ہے‘۔
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجا خالد محمود نے کہا کہ ہر ملزم کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے، شاہ محمود عدالت میں باربار فائل مار رہے ہیں، آزاد حیثیت سے الیکشن جیتنے والا کسی بھی پارٹی میں شامل ہوسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.