Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟

15 جنوری کو پیٹرول کے نرخ میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی
شائع 29 جنوری 2024 02:57pm

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوات کے نرخوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔ اس تبدیلی کو عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نتیجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

پیٹرولیم کے معاملات پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ 31 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کے پندرہ روزہ جائزے کے تحت پیٹرول کے نرخ میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جائے۔ اِتنا ہی اضافہ ڈیزل کے نرخ میں بھی ہوسکتا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ممکن تبدیلی اس اعتبار سے بہت اہم ہے کہ 8 کو عام انتخابات سے قبل یہ آخری تبدیلی ہوگی۔

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی نے 15 جنوری کو پیٹرول کے نرخ میں 8 روپے فی لیٹر کی غیر معمولی کمی کی تھی۔ تب ملک بھر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کا نرخ 276.21 روپے فی لیٹر پر برقرار رہنے دیا گیا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ بڑھنے سے دنیا بھر میں کمزور معیشتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ بعض ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کے بڑھتے ہوئے نرخوں کے باعث توانائی کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے۔

Petroleum products

BIWEEKLY REVIEW

POSSIBLIITY OF PRICE HIKE