Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کتنے پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی، الیکشن کمیشن ڈیٹا جاری

الیکشن کمیشن نے حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشز کی تفصیلات جاری کردیں
شائع 29 جنوری 2024 07:08pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لیے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حساس اور انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے۔

الیکشن کمیشن نے 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز حساس، 6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار جبکہ 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

سندھ کے 6 ہزار 545 پولنگ اسٹیشنز حساس، 6 ہزار 524 انتہائی حساس اور 5 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے 6 ہزار 166 پولنگ اسٹیشنز حساس، 4 ہزار 143 انتہائی حساس اور 5 ہزار 388 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں کل 5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961 نارمل قرار دیے گئے ہیں جبکہ 2 ہزار 337 حساس اور ایک ہزار 730 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہورمیں بلاول کی انتخابی مہم چلانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی

سندھ ہائیکورٹ کا بینرز اور جھنڈے آویزاں کرنے پر مقدمات درج کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، ان میں سے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

Polling Station

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024