Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

چاند کے سکڑنے کا عمل تیز، جنوبی قطب ہلنے لگا

زمین کی کشش کے باعث اندرونی ساخت میں تبدیلی، زلزلوں کی تعداد بڑھ گئی، نئی تحقیق
شائع 29 جنوری 2024 02:32pm

چاند پر زلزلوں کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔ بعض حصوں میں زلزلے زیادہ آرہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں چاند پر بھیجے جانے والے مشنز کی لینڈنگ کے لیے موزوں مقام تلاش کرنا بھی اب ایک مشکل مرحلہ ہوگیا ہے۔

چاند سے متعلق کی جانے والی تحقیق کے نتائج ایک جامع مضمون کی شکل میں معروف جریدے پلینیٹری سائنس جرنل میں شائع کیے گئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی اندرونی ساخت میں رونما ہونے والی تبدیلیاں حیرت انگیز ضرور ہیں تاہم اب تک کے تجزیے کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ اس میں کچھ بھی خطرناک نہیں۔ چاند پر زلزلے آتے رہے ہیں۔ ہاں، اب ان کی تعداد کے ساتھ ساتھ فریکوئنسی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کا ایک مون حال ہی میں کامیابی سے ہم کنار ہوا ہے۔ جاپان کے بھیجے ہوئے خلائی جہاز نے چاند پر لینڈنگ تو بخوبی تاہم بعد میں وہ سر کے بل کھڑا ہوگیا۔

ماہرین کے پاس جاپانی خلائی جہاز کی بدلی ہوئی پوزیشن کے حوالے سے کہنے کو کچھ نہ تھا مگر اب شاید اس سوال کا جواب مل جائے۔ ہوسکتا ہے کہ کسی زلزلے کے نتیجے میں جاپانی خلائی جہاز کی پوزیشن الٹ گئی ہو۔

Moon Mission

LUNAR LANDINGS

MOONQUAKES