Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر روپے پر بھاری پڑ گیا

انٹربینک میں ڈالر 279.64 پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2024 05:33pm
فوٹو۔۔ فائل
فوٹو۔۔ فائل

کاروباری ہفتے کے پہلے دن ڈالر روپے پر بھاری پڑ گیا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.64 پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز 26 جنوری کو انٹر بینک میں ڈالر 279.59 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، روپے نے لگاتار 11ویں ہفتے تک اپنی قدر کی رفتار کو جاری رکھا تھا۔ تاہم آج پیر کو ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہونے سے یہ سلسلہ رک گیا۔

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ، کئی ہزار روپے مہنگا

مقامی یونٹ کی یہ معمولی لیکن مسلسل ریکوری انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی جانب سے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی دوسری قسط میں 705.6 ملین ڈالر کی منظوری کے بعد ہوئی تھی۔

گزشتہ ہفتے، آئی ایم ایف کی آمد کی عکاسی اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں ہوئی تھی۔

dollar vs rupee

dollar rates

US Dollars