Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنا دِل عزیز ہے تو یہ 5 سبزیاں لازمی کھائیں

یہ سبزیاں دل کی صحت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر لحاظ سے بھی فائدہ مند ہیں
شائع 29 جنوری 2024 02:17pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

سبزیاں متوازن غذا کا ایک اہم حصہ ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ ایسی خصوصیات رکھتی ہیں جو دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

کچھ سبزیوں میں حل پذیر فائبر پایا جاتا ہے جو دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں بہت مفید ہے۔

اگرچہ ان سبزیوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا بہترین آپشن ہے لیکن دل کی صحت کی مجموعی طور پر بھی دیکھ بھال کرنی چاہئے۔

اپنی غذا میں ان پانچ سبزیوں کا استعمال دل کی صحت کو بہتربنانے میں خاصا کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

سبز سبزیاں دل کی صحت کیلئے بہترین غذائیں ہیں۔ وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبزیوں میں سوئس چارڈ(Swiss chard)، پالک اور کیل(kale) شامل ہیں۔

ان میں ایسے مادے ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کو کم کرتے ہوئے دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

بروکولی

درخت جیسی شکل سے مماثلت رکھنے والی یہ سبزی دل کی صحت کیلئے مفید ترین سبزی ہے۔ بروکولی ایک سُپر فوڈ ہے جس میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

اس میں موجود سلفورافین نامی ایک مادہ اینٹی سوزش اور دل کی صحت کو بہتر بنانے کی خصوصیات رکھتا ہے۔

ٹماٹر

ٹماٹر میں دل کے فوائد سے منسلک اینٹی آکسیڈنٹ ’لائکوپین‘ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل سے متعلق بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایواکاڈو

ایواکاڈو ایک ایسا پھل ہے جو دل کیلئے مخصوص صحت مند مونوانسیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

شملہ مرچیں

شملہ مرچیں فائبر، وٹامن سی اور اے سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ غذائی اجزاء دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے اور مجموعی طور پر دل کی صحت کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صحت

Heart disease

lifestyle

vegetables

healthy lifestyle

blood pressure

Heart Health