Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: تین تلوار پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم کا مقدمہ درج

مقدمے میں خرم شیر زمان، فہیم خان، سعید آفریدی اور دیگر کو نامزد
شائع 29 جنوری 2024 12:49pm

کراچی کے علاقے کلفٹن میں تین تلوار پر پی ٹی آئی اور پولیس میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران تین تلوار پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں فریئر تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں ہنگامہ آرائی، توڑپھوڑ، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں خرم شیر زمان، فہیم خان، سعید آفریدی اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

FIR

pti rally

Teen Talwar