گلگت: حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا
گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج تھی
گلگت میں شدید عوامی ردعمل کے بعد حکومت نے گندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ گندم سابقہ قیمت پر ہی فراہم کی جائے گی۔
حکومت نے عوامی احتجاج کے باعث نئی قیمت واپس لی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گندم اب 36 کے بجائے 20 روپے فی کلو گرام ملے گی۔
خیال رہے کہ گندم کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج تھی۔
گلگت بلتستان
wheat price
protest
Wheat Subsidy
مقبول ترین
Comments are closed on this story.