Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک بال نے امریکی خاتون کا نام گینربُک میں شامل کروا دیا

میسی کو اس بات کا علم 2012 میں اپنے ہائی اسکول کے دوران ہوا تھا
شائع 29 جنوری 2024 12:49pm
تصویر: گنیز ورلڈ ریکارڈ
تصویر: گنیز ورلڈ ریکارڈ

امریکا میں رہائش پذیر ایک خاتون نے دلچسپ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی میسی ڈیوس نے اپنے بازو سے نکلنے والے بالوں کے ایک اسٹرینڈ کی وجہ سے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

میسی ڈیوس کا کہنا تھا کہ ان کو 2012 میں اپنے اس بال کا پتہ چلا جب وہ ہائی اسکول میں جونیئر طالبہ تھیں۔ انہیں اس دوران اپنے بازو پر ایک غیر معمولی لمبا بال محسوس ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ڈزنی لینڈ میں دوست کے بھائی نے اس بال کی طرف اشارہ کیا تھا۔ وہ اسے کھینچ کر نکالنے کا کہہ رہا تھا۔

خاتون کے مطابق ان کو اچانک یہ خیال آیا کہ وہ ایک عالمی ریکارڈ کے لیے اس بال کو مزید بڑھنے دیں۔

میسی ڈیوس نے ایک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا یہ بال اکثر ٹوٹ بھی جاتا تھا، لیکن یہ دوبارہ بڑھ جاتا تھا۔

بالآخر میسی اس بال کی لمبائی اس حد تک بڑھانے میں کامیاب ہوئیں کہ انہیں عالمی اعزاز حاصل ہوگیا۔

lifestyle

long hair

interesting

GUINNESE BOOK OF WORLD RECORDS

California woman