Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اب سادہ شُوٹ کراؤ یا شادی کا ۔۔۔۔‘ ، ثناء جاوید کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ پرشدید تنقید

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2024 02:16pm
تصویر: ثناء جاوید/انسٹاگرام
تصویر: ثناء جاوید/انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ ثناء جاوید کو انسٹا پوسٹ مہنگی پڑ گئی۔ اداکارہ کو صارفین نے تنقید کی زد میں لے لیا۔

ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک برانڈ کیلئے تشہیری پوسٹ شیئر کی تھی۔

اس پوسٹ سے قطع نظر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک سے شادی کے تناظرمیں اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’انہوں نے یہ ثابت کردیا کہ ہر خوبصورت صورت والی خاتون اچھی سیرت نہیں رکھتی ہے‘۔

ایک صارف نے اداکارہ سے شعیب ملک کی کارکردگی سے متعلق سوال کردیا۔

ایک صارف نے ثناء جاوید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’تم جسی عورتیں ہی عورتوں کا نام خراب کرتی ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اب تم سادہ شوٹ کرواؤ یا شادی کا شوٹ، پڑنی لاتیں ہی ہیں‘۔

ایک صارف نے ان کو دوغلا کہہ ڈالا۔

شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید دوسری شادی کے بعد ہی سے سوشل میڈیا کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

پاکستانی کے نامور صحافی کی جانب سے شعیب ثانیہ اور ثناء عمیر سے متعلق کئی انکشافات کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک اور ثناء گزشتہ تین سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ منسلک تھے۔ ثناء جاوید کو اپنے سابق شوہر عمیر جسوال سے طلاق لیے صرف تین ماہ ہوئے تھے جب انہوں نے شعیب ملک کے ساتھ شادی کی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ کی شادی 2010 میں حیدرآباد (بھارت) میں ہوئی تھی جبکہ ثناء اور عمیر جسوال 2020 میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Shoaib Malik

Instagram

Wedding

lifestyle

sana javed

شخصیات

Viral post

Clothing brand

Shoaib Malik Sana Javed Marriage