Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رنبیر اور عالیہ نے ’جمال کودو‘ سے فلم فیئر کی محفل لُوٹ لی

دونوں نے بوبی دیول کے اسٹیپس کی بہترین نقالی کی، ویڈیو وائرل
شائع 29 جنوری 2024 11:36am

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی رنبیر اور عالیہ نے فلم فیئرایوارڈ میں ’اینیمل‘ کے مقبول گانے ’جمال کودو‘ پر رقص کر کے میلہ لوٹ لیا۔

فلم فیئر ایوارڈ2024 کا انعقاد 28 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات میں کیا گیا تھا جس میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور، کارتک آریان، ترپتی ڈمری، کرن جوہر اور دیگر مشہور بالی ووڈ شخصیات نے شرکت کی۔

اس رنگا رنگ تقریب میں شرکاء کی توجہ بالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑے رنبیر اور عالیہ پررہی جنہوں نے نہ صرف اعلیٰ اعزازات حاصل کیے بلکہ ’اینیمل‘ کے مشہور گانے ’جمال کڈو‘ پر رقص کرتے ہوئے سامعین کو محظوظ بھی کیا۔

اس جوڑی کو 2023 کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک پر پرفارمنس کے دوران سر پر گلاس رکھے بوبی دیول کے سگنیچر اسٹیپ کی نقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایان مکھرجی کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’برہماسترا‘ میں کام کرنے کے بعد رنبیر اور عالیہ ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

اگلے سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں کترینہ کیف کے نصف بہتر وکی کوشل بھی نظر آئیں گے۔

اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نومبر 2024 کے آس پاس ہوگا/

سنجے لیلا بھنسالی نے اس سے پہلے عالیہ کے ساتھ ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ بنائی تھی۔

Alia Bhatt

ranbir kapoor

animal

jamal kudo