Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول آج خود کو طلبہ کی عدالت میں پیش کریں گے

بلاول طلبہ سے خطاب کریں گے اور ان کے سوالوں کے جواب دیں گے
شائع 29 جنوری 2024 11:06am

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری آج خود کو طلبہ کی عدالت میں پیش کریں گے۔

اسلام آباد کی شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آج ”چنو نئی سوچ“ کے عنوان سے طلبہ کا سیشن منعقد کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اس سیشن میں طلبہ سے خطاب کریں گے اور ان کے سوالوں کے جواب دیں گے۔

ایس زیبسٹ کیمپس آڈیٹوریم میں صرف طلبہ مدعو ہیں۔

Bilawal Bhutto Zardari

Students' Session

SZABIST