Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات فسادات کے متاثرین میں شامل منور فاروقی نے ’بگ باس 17‘ جیت لیا

ایک ماہ جیل میں بھی رہنے والے کامیڈین نے یہ ٹائٹل لائیو ووٹنگ میں جیتا
شائع 29 جنوری 2024 11:45am
تصویر: منور فاروقی/ایکس
تصویر: منور فاروقی/ایکس

بھارت کے مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 17 کا ٹائٹل اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی نے ٹائٹل جیت کر 50 لاکھ روپے نقد انعام اور ایک لکژی گاڑی بھی حاصل کی ہے۔

16 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والا یہ شو گزشتہ روز 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوا تھا۔ شو میں بالی ووڈ کے اجے دیوگن اور آد مادھون نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

سال 2020 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے بعد جلد ہی شہرت پانے والے منور فاروقی نے فائنل میں لائیو ووٹنگ کے ذریعے اداکار ابھیشیک کمار کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل جیتا ۔

منور فاروقی کا شمار گجرات فسادات کے متاثرین میں ہوتا ہے، 2002 میں ہونے والے ان فسادات کے دوران کامیڈین کا گھر تباہ ہوگیا تھا۔

منور فاروقی کو بھارت میں انتہائی تعصب کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 2021 میں انہیں ایک ماہ کے لیے جیل مین بھی رہنا پڑا کیونکہ ان پر الزام تھا کہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کے دوران انہوں نے ہندو ؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچایا۔

منور فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بگ باس سیزن 17 کی ٹرافی تھامے سلمان خان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔

بگ باس 17 کے ٹاپ 5 کنٹیسٹنٹ کی دوڑ میں منور فروقی کے ساتھ انکیتا لوکھنڈے، ابھیشیک کمار، منارا چوپڑا اور ارون ماشیٹی شامل تھے۔

2022 میں منور فاروقی نے رئیلٹی ٹی وی شو ’لاک اپ‘ کا پہلا سیزن جیتا تھا، جس کی میزبانی اداکارہ کنگنا رناوت نے کی تھی۔

’بگ باس‘ کے سیزن 17 کا پریمیئر 15 اکتوبر 2023 کو ہوا تھا جس میں وکی جین، عائشہ خان، انوراگ ڈوبھال، ایشوریا شرما، نیل بھٹ، ایشا مالویہ، جگنا وورا، فیروزہ خان اور رنکو دھون سمیت 17 شرکاء نے حصہ لیا تھا۔

Salman Khan

win

lifestyle

Munawar Faruqui

Bigboss17

Ex twitter

50 Lakh

New car