صنم جاوید ضمانت منظوری کے بعد دوبارہ گرفتار، الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ
پی ٹی آئی کی گرفتار کارکن صنم جاوید کو مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ کرلیا گیا ہے، دوسری جانب انہوں نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
صنم جاوید کی بہن فلک جاوید نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ وہ حلقہ این اے 119 میں میاں شہزاد فاروق کے ساتھ کھڑے ہیں۔
فلک جاوید نے کہا کہ شہزاد فاروق کی کمپین صنم جاوید کی کمپین سمجھ کر چلائی جائے گی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے صنم جاوید کو تھانہ شادمان میں درج مقدمے میں گرفتار کیا۔
پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو تھانہ شادمان منتقل کیا جائے گا، صنم جاوید کودہشت گردی مقدمہ نمبر768 میں گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں پی ٹی آئی ورکر صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کی تھی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے فیصلہ سنایا۔
عدالت کی جانب سے جو محفوظ فیصلہ سنایا گیا، اس میں صنم کہا گیا کہ ملزمہ صنم جاوید کے وکیل نے بتایا کہ ان کو چھ ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا۔
کراچی: سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم، ایک جاں بحق، گاڑیاں نذر آتش
ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا۔
ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed on this story.