Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مسافر طیارے کا دروازہ کھول کر پر کے اوپر چلنے لگا

فضائی حادثات سے متعلق خبریں کبھی جانی نقصانات کے باعث گہرے غم سے دوچار کیا کرتی تھیں لیکن اب معاملہ برعکس ہے
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2024 10:11am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فضائی حادثات سے متعلق خبریں کبھی جانی نقصانات کے باعث گہرے غم سے دوچار کیا کرتی تھیں لیکن اب جو خبریں سامنےآرہی ہیں وہ عموماً دلچسپی کا سامان بن جاتی ہیں۔

اب کبھی پرواز کے دوران جہاز کا کچھ حصہ ٹوٹ کر نیچے جاگرتا ہے تو کبھی پوری چھت ہی اُڑ جاتی ہے اور کبھی کوئی مسافر پورا سفر ٹوائلٹ میں بند پوکر گزاردیتا ہے۔

اب تازہ خبر میکسیکو سے سامنے آئی ہےجہاں ایک مسافر نے نہ جانے کس خیال کے تحت جہازکا ہنگامی دروازہ کھولا اور پر کے اوپر ’واک‘ شروع کر دی۔

انتظامیہ نے ایسا کرنے والے مسافر کو پکڑ کر پولیس حکام کے حوالے کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں مسافر پرواز پر سوار ہوئے تو اڑان بھرنے میں کئی گھنٹوں کی تاخیر تھی ، اس دوران انہیں کسی قسم کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی جس سے کئی مسافروں کی حالت غیز ہونا شروع ہوگئی۔

اس دوران ایک مسافر نے تنگ آکر ہنگامی دروازہ کھولا اور ’ہواخوری‘ کے لیے جہاز کے پر کو ہی ٹریک بنالیا۔

مسافر نے دوران پرواز طیارے کا دروازہ کھول لیا

تاہم مسافروں نے ایمرجنسی گیٹ کھولنے والے شخص کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اُس نے ایمرجنسی گیٹ کھول کر سب کی جان بچائی کیونکہ جہاز میں ہوا کی کمی کے باعث حالت خراب ہو رہی تھی اور اس دوران انتظامیہ کی جانب سے ہماری کوئی خبرگیری بھی نہیں کی گئی

ساتھی مسافروں کی جانب سے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ میں مزید کہا گیا کہم کہا گیا ہے کہ مسافر نے یہ عمل ہماری حفاظت کے لیے سب کی مرضی سے کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر تقسیم کیے گئے اس نوٹ میں اس پرواز کے تمام مسافروں کے نام اور دستخط بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے مسافروں کو دوسری پر وازسے منزل کی جانب روانہ کیا۔

mexico

Man opens emergency exit

walk on plane's wing