Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری، مزید 3 بچے جاں بحق

جاں بحق بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہیں
شائع 29 جنوری 2024 09:28am
Daily increase in pneumonia cases in Punjab - Aaj News

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 3 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 4 سال کے درمیان ہے۔ جن میں راولپنڈی سے 2 اور لاہور سے ایک بچہ شامل ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 801 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 211 مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

نمونیا سے بچاؤ کے 4  انتہائی ضروری غذائی اجزاء

صوبے میں رواں برس کے پہلے مہینے میں ہی 15٫331 بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔

نمونیا نے سات روز کے دوران 79 پھولوں کی زندگی نگل لی، رواں برس اب تک 261 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Pneumonia

Punjab Pneumonia

Pneumonia Death