Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’مایا علی ابھی بھی سِنگل ہیں‘ ، اُسامہ خان نے اپنی خواہش بتادی

شوبزمیں 2 انتہائی پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق دلچسپ انکشاف
شائع 29 جنوری 2024 09:19am
تصویر: اُسامہ خان/انسٹاگرام
تصویر: اُسامہ خان/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اُسامہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اُسامہ خان نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ۔ شو میں اسامہ خان نے مایا علی اور ماہرہ خان کی بطور اداکارہ تعریف بھی کی۔

میزبان کی جانب سے پسندیدہ اداکارہ کے سوال پر اُسامہ خان نے کہا کہ ’پاکستانی سیلیبریٹیز میں مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں۔ مایا علی کو تو اب معلوم ہی ہوچکا ہے کیونکہ میں اتنی دفعہ کہہ بھی چکا ہوں شوز میں۔ لیکن مجھے دونوں اداکارائیں ہی پسند ہیں‘۔

شو کے میزبان نے جب اُسامہ خان سے اداکارہ سے پسندیدگی کے اظہار سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’اگر اظہار کرنے کی بات ہے تو میں مایا علی کا انتخاب کروں گا کیونکہ وہ ابھی بھی سنگل ہیں‘۔

پاکستانی فلم ’نایاب‘ سے ڈیبیو کرنے والے اُسامہ خان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہیں۔ انہوں نے ’سانوری‘ ڈرامے سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

گزشتہ ہفتے اُسامہ خان کی فلم ’نایاب‘ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، فلم میں اداکار نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔

Interview

mahira khan

Pakistani Actor

lifestyle

شخصیات

MAYA ALI

NAYAB

showbiz celebrities

Pakistani movie

Usama Khan

Favourite Actresses