Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کاایران میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل باہمی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے،نگراں وزیر خارجہ
شائع 28 جنوری 2024 09:03pm

پاکستان نے ایران میں پاکستانیوں کے قتل کومشترکہ دشمن کی سازش قرار دیدیا

نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نےایران سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ باہمی تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب پاکستانی قونصل خانہ زاہدان کے حکام سروان اسپتال پہنچے جہاں حکام کی تین زخمی پاکستانیوں سے ملاقات ہوئی۔

تین میں سے دوزخمیوں کو جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا جبکہ ایک زخمی کا علاج جاری ہے۔

ایران میں پاکستانی سفیرمدثرٹیپو کا کہنا ہے پاکستانی حکومت زخمیوں کی مکمل مدد کرے گی،ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام اقدامات بھی لیے جائیں گے۔