Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، پولنگ اسکیم تیار

قومی اور صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں کی پولنگ اسکیم تاحال مکمل نہیں ہوسکی، الیکشن کمیشن
شائع 28 جنوری 2024 05:28pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار کر لی، الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

عام انتخابات کیلئے حتمی پولنگ اسکیم تیار تو کرلی گئی ہے لیکن الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے کئی حلقوں کی پولنگ اسکیم تاحال مکمل نہیں ہوسکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے۔

سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024