Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ملازم پر تشدد کی ویڈیو سے راحت فتح علی خان مشکل میں پھنس گئے، نمائندگی چھننے کا خطرہ

گھریلو تشدد کیخلافںکام کرنے والا برطانوی ادارہ برٹش ٹرسٹ ناراض
شائع 28 جنوری 2024 04:01pm

راحت فتح علی خان سُروں کے ملازم پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد برٹش ایشیا ٹرسٹ کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ راحت فتح علی خان مالی نقصان کے خدشے بھی دوچار ہیں۔

2007 میں برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کا قائم کردہ برٹش ایشیا ٹرسٹ گھریلو تشدد کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازم پر تشدد کے حوالے سے متازع ٹھہرنے والے راحت فتح علی خان اس ٹرسٹ کے سفیر ہیں۔ وہ کنگ چارلس سوم سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

برٹش ایشیا ٹرسٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملازم سے راحت فتح علی خان کی بدسلوکی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے شاگرد حسنین نوید سے معافی بھی مانگ لی ہے۔ یہ استاد اور شاگرد کا معاملہ تھا۔

حسین نوید نے بھی کہا ہے کہ میڈیا میں جو کچھ چل رہا ہے وہ جھوٹ کا پلندا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وڈیو میں جس بوتل کا ذکر ہے وہ دراصل دم والے پانی کی تھی جو راحت فتح علی خان کو ان کے مرشد نے دی تھی۔

Rahat Fateh Ali Khan

Video Viral

BEAT HIS SERVANT