Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم نے حکومتی مشینری کے تمام سرکاری اور نجی غیرملکی دوروں پر پابندی لگادی

وفاقی سیکرٹریز کو اجازت نامے منسوخ کرنے کی ہدایت
شائع 28 جنوری 2024 03:34pm

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انتخابی عمل کی تکمیل اور نئی حکومت کے دفتر سنبھالنے تک تمام وفاقی وزراء اور سرکاری بشمول منسلک محکموں اور خود مختار اداروں کے ملازمین کے غیرملکی دوروں کی اجازت منسوخ کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے تمام غیر ملکی دوروں کی سرکاری یا نجی اجازتیں فوری طور پر واپس لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

فیکٹ چیک: کیا نادرا نے 8300 پیغام سے پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات غائب کردی ہیں

اس حوالے سے وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ملکی دوروں کی تمام سرکاری یا نجی اجازتیں فوری طور پر واپس لے لی جائیں۔

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Ban on International Visits