Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی قانون کیخلاف ضد، دہلی میں 2 شوہروں نے عدالت کے باہر بیویوں کو ایک ساتھ تین طلاقیں دے دیں

ایک خاتون کیمستری میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 06:07pm

دہلی پولیس نے دو مسلمانوں کے خلاف ایک مقامی عدالت کے باہر ایک ساتھ تین طلاقیں دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ پہلے کیس میں ایک عورت نان نفقہ کیس کی سماعت کے لیے اپنی بہن کے ساتھ دہلی کی تیس ہزاری عدالت گئی تھی۔

سماعت کے بعد اس عورت کے شوہر نے اسے کمرہ عدالت کے باہر تین طلاقیں دینے کا اعلان کیا۔ عورت کی شکایت پر اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ درج کرانے والی عورت نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔

دوسرے کیس میں ایک 24 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی فروری 2021 میں ممبئی میں ہوئی تھی۔ سسرالیوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر وہ والدین کے پاس دہلی واپس آگئی۔

بعد میں اس نے نان نفقے کے لیے درخواست دائر کی۔ جب وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سماعت کے لیے عدالت گئی تو وہاں شوہر، محمد انصاری، نے کمرہ عدالت کے باہر اسے ایک ساتھ تین طلاقیں دے دیں۔

اس خاتون کی طرف سے ملنے والی درخواست کی بنیاد پر پولیس نے اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرلیا۔

Delhi

TEES HAZARI COURT

THREE TALAQS IN AN INSTANT