Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوگا

کرپشن کاخاتمہ تب ہی ممکن ہے جب بھرتیاں میرٹ پر ہوں، مقبول باقر
شائع 28 جنوری 2024 01:19pm

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے فیصلہ کیا ہے کہ سب رجسٹرار کی بھرتی کا عمل اب سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سب رجسٹرار کی آسامی گریڈ 15کی ہے، یہ اہم پوسٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار کو کمیشن کے ذریعے بھرتی کرنے سے اداروں میں بہتری آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب رجسٹرار ملکیت کی رجسٹری کرتا ہے، کرپشن کاخاتمہ تب ہی ممکن ہے جب بھرتیاں میرٹ پر ہوں۔

مقبول باقر نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ ریونیو کو عوام کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل کردیا ہے، محکمہ ریونیو میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہیں جس سے کرپشن کاخاتمہ ہوگا۔

sindh

Sub Registrar

Sindh Public Service Commission