Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب: نمونیا سے مزید 18 بچے دم توڑ گئے

جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہیں۔
شائع 28 جنوری 2024 11:37am

پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹے میں مزید 18 بچے نمونیا دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق نمونیا سے جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے 4 سال کے درمیان ہے۔ فیصل آباد سے چار، راولپنڈی سے چار، لاہور سے تین اور بہاولپور اور گوجرانوالہ سے دو دو بچے جاں بحق ہوئے، جبکہ صادق آباد، شیخوپورہ اور راجن پور سے ایک ایک بچہ دم توڑ گیا۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زمزید 869 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 177 مریض نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

نمونیا سے بچاؤ کے 4  انتہائی ضروری غذائی اجزاء

صوبے میں رواں برس کے پہلے مہینے میں ہی 14٫530 بچے نمونیہ کا شکار ہوئے۔

نمونیا نے سات روز کے دوران 78 پھولوں کی زندگی نگل لی، رواں برس اب تک 258 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Pneumonia

Punjab Pneumonia

Pneumonia Death