Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی پہلی میراتھن گوجرانوالہ کے عامرسہیل نے جیت لی

فل میراتھن کا فاصلہ 42.2، ہاف میراتھن 21.1 کلومیٹر پر مشتمل تھی
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 06:37pm

کراچی میں عالمی معیار کی میراتھن گوجرانوالہ کے عامرسہیل نے جیت لی، ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن سے منظورشدہ پہلی کراچی میراتھن میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

ایونٹ کی چار کیٹیگریز میں شامل ہونے کیلئے بچوں، بوڑھوں، جوانوں اور خواتین سمیت کراچی کے شہریوں کی بہت بڑی تعداد میں رجسٹریشن کروائی۔

فل میراتھون میراتھون کراچی میں شروع ہوئی جو 42.2 کلو میٹر پر مشتمل تھی، فاتح سہیل عامر نے فاصلہ دو گھنٹے 36 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کیا، فل میراتھون میں اسرار خٹک دوسرے اور عامر عباس تیسرے نمبر پر رہے۔

اس کے علاوہ خواتین فل میراتھون میں ماہ نور سب سے آگے رہیں، 21.1 کلومیٹر کی ہاف میراتھون حفیظ البرکات نے جیت لی، حفیظ البرکات نے فاصلہ ایک گھنٹہ اور 17 منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کیا۔

ہاف میراتھون میں اکرم دوسرے اور ظاہر شاہ تیسرے نمبر پر رہے۔

اسلام آباد کی میراتھن میں ڈنمارک کے سفیر بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے ریس کو صحت مندانہ سرگرمی قرار دیا۔

Karachi marathon