Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کا آج سب سے بڑا پاور شو، ٹکٹ ہولڈرز کو نکلنے کی ہدایت

ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 11:03am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے حامیوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے اتوار کو ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں۔

نصف شب ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں پاور شو منعقد کرنے کی ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں۔

اتوار کی ریلیوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد یہ پی ٹی آئی کا سب سے بڑا پاور شو ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو عوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اس کا پیغام عوام تک پہنچانے کا مساوی موقع دینے کا پابند ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہر حلقے کے امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنے انتخابی نشان کی تشہیر کریں تاکہ لوگ جان سکیں کہ ووٹ کس کو دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے لیے پرامن مہم ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

rallies

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan