Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے یو آئی کے مرکزی رہنما انتقال کرگئے

سابق ضلعی خطیب کی نماز جنازہ آج تین بجے بالاکوٹ میں ادا کی جائے گی
شائع 28 جنوری 2024 10:05am

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور ممتاز عالم دین قاضی خلیل احمد انتقال کرگئے

قاضی خلیل احمد 50 سال سے زیادہ مرکزی جامع مسجد بالاکوٹ کے خطیب رہے۔

سابق ضلعی خطیب کی نماز جنازہ آج تین بجے بالاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

قاضی خلیل احمد جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کے قریبی دوست بھی تھے۔

ان کی نماز جنازہ میں مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے دیگر مرکزی قائدین کی شرکت کا امکان ہے۔

JUIF

Qazi Khalil Ahmed