Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

آزاد کشمیر میں بارش برفباری، جنگلات میں لگی آگ بجھ گئی

آزاد کشمیر میں طویل عرصہ سے جاری خشک سالی کا راج بھی ختم
شائع 28 جنوری 2024 09:38am

آزاد کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جس کے باعث وادی لیپہ اور وادی نیلم کے جنگلات میں لگی آگ بجھ گئی ہے۔

بارش سے آزاد کشمیر میں طویل عرصہ سے جاری خشک سالی کا راج بھی ختم ہوگیا ہے۔

بارش اور برفباری کے باعث آزاد کشمیر کے شہری اور دیہی علاقےسردی کی لپیٹ میں ہیں۔

وادی لیپہ، وادی نیلم اور جہلم ویلی کی بلند چوٹیوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، جبکہ فضا میں چھائی آلودگی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

موسم سرد ہونے کے بعد مظفرآباد شہر اور نواحی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چل پڑی ہیں، سردی میں اچانک اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

پشاور میں بارش

دوسری جانب پشاور میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

چترال، سوات، مانسہرہ ،چارسدہ، مردان، صوابی، خیبر، باجوڑ اور بنوں میں آج بارش متوقع ہے۔ جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے، مالم جبہ میں منفی 3، دیر منفی 2 اور چترال منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

azad kashmir

Rain

Muzaffarabad

forest fire

snowfall

Neelum Valley