Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

راحت فتح علی خان کے اپنے ملازم پر تشدد کی ویڈیو، حقیقت سامنے آگئی

جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے، ملازم
اپ ڈیٹ 28 جنوری 2024 08:47am

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے ملازم نوید حسنین کی پٹائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راحت فتح علی خان ملازم سے بوتل کا پوچھتے رہے، تاہم ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں نوید حسنین کا کہنا ہےکہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے وہ ہمارے مرشد ہیں ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں۔

ملازم کا کہنا تھا کہ جس بوتل کی بات ہو رہی ہے وہ خان صاحب کے مرشد پاک نے پڑھا ہوا تھا، وہ بوتل مجھ سے گم ہو گئی تھی۔

نوید حسنین کے مطابق جس نے ویڈیو بنائی ہے وہ بہت بڑا بلیک میلر ہے، یہ جو چل رہا ہے میرے استاد کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

واقعے کے حوالے سے خود راحت فتح علی خان کا کہنا ہےکہ یہ ویڈیو ایک استاد اور شاگرد کے آپس کے معاملے کی بات ہے، شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اس کو اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم اس کوسزا بھی دیتے ہیں، دم کیے ہوئے پانی کی بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا،میں نے اسی وقت اپنے شاگرد سےمعافی بھی مانگی تھی۔

Rahat Fateh Ali Khan