Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ کی ’ڈنکی‘ کو برطانیہ نے تارکین وطن کیخلاف استعمال کرنے کی تیاری کرلی

برطانوی حکومت غیر قانونی امیگریشن کا موضوع موجودہ وقت میں 'متعلقہ' سمجھتی ہے
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2024 06:11pm
تصویر: شاہ رخ خان/انسٹاگرام
تصویر: شاہ رخ خان/انسٹاگرام

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اس وقت اپنی حالیہ ریلیز ’ڈنکی‘ کی شاندار کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ فلم کے موضوع کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسے برطانوی حکام کو دِکھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

برطانوی حکومت فلم کو تارکین وطن کیخلاف استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ کامیڈی ڈراما غیر قانونی امیگریشن کے موضوع پر مبنی ہے، فلم بہت تگڑا بزنس کررہی ہے اور اسی بیچ ایسی اطلاعات بھی زیرِ گردش ہیں کہ ’ڈنکی‘ کی اسکریننگ برطانوی حکومت کیلئے بھی کی جائے گی۔

خبررساں ادارے اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت ’ڈنکی‘ کی نمائش کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت غیر قانونی امیگریشن کے موضوع کو موجودہ وقت میں ’متعلقہ‘ سمجھتی ہے، خاص طور پر خطرناک ڈنکی روٹ کی تصویر کشی کی وجہ سے۔ چونکہ ڈنکی کو برطانیہ میں مثبت ردعمل ملا ہے اس لیے سرکاری حکام بھی اسے دیکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے لیے ڈنکی کی خصوصی اسکریننگ

پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ڈنکی کی خصوصی اسکریننگ 28 دسمبر کو کی جائے گی جس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا سمیت مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ “اپنی متاثر کن کہانی کے ساتھ ، فلم عوام کے سامنے ایک اہم موضوع لائی ہے جو غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں بات کرتا ہے۔ سینما گھروں میں فلم کی کامیابی کے پیش نظر 28 دسمبر کو مختلف ممالک کے قونصل خانوں کے لیے خصوصی اسکریننگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

راجکمار ہیرانی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ابھیجیت جوشی اور کنیکا ڈھلون نے لکھی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، تاپسی پنو، وکی کوشل، انیل گروور اور بومن ایرانی شامل ہیں۔ فلم میں جان ہتھیلی پر رکھ کر جیورپی ممالک اور امریکہ تک پہنچنے کے لیے استعمال کیے جانے والے خطرناک راستے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Bollywood actor

Shahrukh Khan

lifestyle

UK government

DUNKI MOVIE

BOLLYWOOD NEWS

BOLLYWOOD STAR