Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلی پولیس کے نائب سربراہ کے جواں سال بیٹے کا بہیمانہ قتل

سونی پت گیا تھا، لین دین کے تنازع پر دوستوں نے مشتعل ہوکر نہر میں پھینک دیا
شائع 27 جنوری 2024 03:00pm

24 سالہ لکشیہ چوہان قانون کے شعبے سے وابستہ تھا اور دلی کی تیس ہزاری کورٹ میں پریکٹس کرتا تھا۔

لین دین کے معاملے میں اختلاف رونما ہونے پر اسے اس کے دوستوں وکاس بھاردواج اور ابھیشیک نے ایک نہر میں پھینک دیا۔

تینوں دوست شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ہریانہ کے شہر سونی پت گئے تھے۔ لکشیہ چوہان کی لاش نہر سے نکال لی گئی۔

Delhi Police

TEES HAZAARI COUORT