Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دونوں فاصلہ رکھیں‘ ، یمنیٰ زیدی کیلئےعاصم رضا کا ’بوسہ‘ وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کردیا
شائع 27 جنوری 2024 01:10pm
اسکرین گریب: سوشل میڈیا
اسکرین گریب: سوشل میڈیا

پاکستان کے نامور فلم اور ٹی وی کمرشل کے ڈائریکٹرو پروڈیوسر عاصم رضا کو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ بے تکلف ہونا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو یمنیٰ زیدی کی فلم ’نایاب‘ کے پریمیئر کی ہے جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں عاصم رضا کو نامناسب انداز میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ بے تکلف ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عاصم رضا یمنیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور گلے ملتے ہوئے انہیں بوسہ بھی دیتے ہیں۔

یمنیٰ اور عاصم کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ بھایا، ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

https://www.instagram.com/reel/C2kXXwLo8vW/?utm_source=ig_web_copy_link

ایک صارف یمنیٰ زیدی سے خاصا ناخوش دِکھائی دے رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مرد حضرات کو موقع چاہئے بس گلے لگنے کا‘۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں کو فاصلہ رکھنا چاہئے‘۔

ایک صارف نے دونوں کو تنقید کی زد میں لے لیا۔

یمنیٰ زیدی اور پاکستانی اداکار اُسامہ خان کی فلم ’نایاب‘ گزشتہ روز ریلیز کی گئی تھی، دونوں اداکاروں نے اس فلم سے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

lifestyle

Yumna zaidi

NAYAB

Social media trolling

Pakistani Film

Pakistani Director

Asim Raza

Pakistan Producer