Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں دلت رہنما کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر طالب علم کی نیم برہنہ پریڈ

کرناٹک کے ہاسٹل میں رونما ہونے والے شرم ناک واقعے پر 15 سے زائد طلبہ پر مقدمہ
شائع 27 جنوری 2024 12:47pm

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں نچلی ذات کے ہندو طلبہ نے اپنی برادری میں نجات دہندہ سمجھے جانے والے ڈاکٹر بابا صاحب آمبیڈکر کی تقریب میں شرکت سے انکار پر ایک طالب علم پر تشدد کیا اور نیم برہنہ کرکے پریڈ بھی کرائی۔

یہ واقعہ کرنٹک کے ضلع کالابراگی میں رونما ہوا۔ ہاسٹل کے پندرہ بیس طلبہ نے ”آمبیڈکر پوجا“ میں شرکت سے انکار کرنے والے طالب علم پر حملہ کردیا۔ مارپیٹ کے بعد اس کے سر پر آمبیڈکر کا پورٹریٹ رکھ کر پریڈ کرائی گئی۔

پولیس نے 15 سے زائد طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤ (دلت) پر اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کے تشدد کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ اب بعض علاقوں میں دلتوں نے بھی طاقت کا مطاہرہ شروع کردیا ہے۔

چار دن قبل اجرین شہر میں اعلیٰ ذات کے ہندوؤں نے ایک بس استینڈ کے نزدیک خالی جگہ پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ نصب کردیا۔

علاقے کے دلتوں نے اس مجمسے کو گراکر وہاں ڈاکٹر بابا صاحب آمبیڈکر کا مجسمہ نصب کردیا۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کیا ہے تاہم ڈاکٹر آمبیڈکر مجسمہ ہتانے کا اعلیٰ ذات کےہندوؤں کا مطالبہ منظور نہیں کیا۔ منظور نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

تنقید کے بعد مودی سرکار کا خواتین کو برہنہ گھمانے کی ویڈیو حذف کرنے کا مطالبہ

AMBEDKAR

DALIT LEADER

KANATAKA

PARADED HALF NAKED