Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے ’جمبوجمپ‘ نے دُبئی کی ’جمپ ایکس‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

گنیز بُک نے جمبو جمپ کو دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹبل (باؤنسی) کیسل قراردے دیا
شائع 27 جنوری 2024 12:08pm
تصویر: جمبو جمپ/انسٹاگرام
تصویر: جمبو جمپ/انسٹاگرام

گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے پاکستان کے شہر کراچی میں واقع جمبو جمپ کو دنیا کا سب سے بڑا انفلٹیبل (باؤنسی) کیسل قرار دیا گیا ہے۔

کراچی میں واقع 15 ہزار 295 مربع فٹ پر محیط اس کیسل نے دبئی کی جمپ ایکس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

نومبر میں متعارف کرواائے جانے والے اس جمبو جمپ کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس جمبو جمپ میں 200 افراد کی گنجائش ہے۔ اس میں ایک سلائیڈ، چڑھنے والی دیواریں اور کسی قلعے میں پائی جانے والی دیگر سجاوٹیں شامل ہیں۔

فائبر گلاس سروے ٹیپ اور لیزر کا استعمال کرتے ہوئے اس کیسل کی درست پیمائش کو یقینی بنایا گیا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اس حوالے سے پوسٹس شیئر کی ہیں۔

جمبو جمپ کی انتظامیہ کو توقع ہے کہ یہ ریکارڈ توڑنے والا اعزاز سیاحوں کو پاکستان کا دورہ کرنے کی طرف راغب کرے گا۔

karachi

GUINNESE BOOK OF WORLD RECORDS

Bouncy Castle

Design