Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی کوریا نے ’فرائید ٹوتھ پک‘ کھانے والوں کو خبردار کردیا

نئے ٹک ٹاک ٹرینڈ میں پاؤڈر پنیرجیسے مصالحے کے ساتھ ڈیپ فرائیڈ نشاستہ دار ٹوتھ پک کھائی جارہی ہیں
شائع 27 جنوری 2024 11:28am

جنوبی کوریا میں کیڑے مکوڑے کھانا عام رواج سہی لیکن کھانے پینے کی یہ عادات اب ذرا ’نیکسٹ لیول‘ تک جا پہنچی ہیں، حکومت نے نئے ٹرینڈ کے تحت تلی ہوئی ٹوتھ پِک کھانے والوں کو خبردارکیا ہے۔

وزارت خوراک کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ وارننگ میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نشاستے سے بنی تلی ہوئی ٹوتھ پکس کو کرلی فرائز جیسی شکل میں نہ کھائیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کی وزارت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ، بطور خوراک انہیں کھانا محفوظ نہیں ہے اس لہیے برائے مہربانی نہ کھائیں۔’

ویڈیو کلپس میں لوگوں کو پاؤڈر پنیرجیسے مصالحے کے ساتھ ڈیپ فرائیڈ نشاستہ دار ٹوتھ پک کھاتے دکھایا گیاگیا ہے، جسے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ہزاروں لائکس اور شیئرز ملے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹوتھ پک کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں حفظان صحت سے متعلق مصنوعات کو تیل میں تل کر کھایا جارہا ہے۔

میٹھے آلو یا مکئی کے نشاستے سے تیار کردہ ٹوتھ پک کو سبز رنگ دینے کے لئے کھانے کا رنگ استعمال کیا جاتا ہے ، جسے ماحول دوست اور بائیوڈی گریڈایبل کے طور پردیکھا جارہا ہے۔

ایک ٹک ٹاک صارف نے ویڈیو میں تلی ہوئی ٹوتھ پک کھاتے ہوئےکہا کہ یہ بہت کرسپی ہے۔

جنوبی کوریا میں آن لائن کھانے کے شوز، جنہیں ”مکبانگ“ کہا جاتا ہے انتہائی مقبول ہیں۔ ان میں اکثرلوگوں کو ضرورت سے زیادہ کھانا کھاتے ہوئے یا غیر معمولی پکوان کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

South Korea

fried toothpicks