ہتک عزت کیس میں ٹرمپ کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
نیو یارک سٹی کی ایک جیوری نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ ای جین کیرول کو ہتکِ عزت کے مقدمے میں ہرجانے کی مد میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں۔ یہ فیصلہ صدارتی انتخابی مہم میں ٹرمپ کی پوزیشن پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کیرول کی طرف سے جنسی ہراسانی اور ہتکِ عزت کا کیس 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کے ساتھ جیتنے کے ایک سال بعد آیا ہے۔
کیرول کو ایک کروڑ 83 لاکھ ڈالر شخصی حیثیت کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے طور پر ملیں گے جبکہ 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تادیب کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ساکھ کی بحالی کی مد میں ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر ادا کریں گے۔ بیانات سے ہونے والی دل آزاری کی مد میں وہ 73 لاکھ ڈالر ادا کر رہے ہیں۔
کیرول اور ان کی لیگل ٹیم اس فیصلے سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے عدالت سے باہر آتے وقت میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔
Comments are closed on this story.