Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’اپنا خیال ضرور رکھنا چاہئے لیکن۔۔۔‘، اسماء عباس کا خواتین کو اہم مشورہ

جب آپ صبح اٹھیں تو آپ کو اپنی شکل پتہ چلے کہ یہ آپ ہی ہیں، اسماء عباس
شائع 27 جنوری 2024 10:21am
تصویر: اسماء عباس/انسٹاگرام
تصویر: اسماء عباس/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے کاسمیٹک سرجریز سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اسماء عباس گل نے محسن عباس حیدر کی میزبانی میں ایک کامیڈی شو میں شرکت کی تھی۔ شو میں انہوں نے کاسمیٹک سرجریز سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا۔

میزبان کے کاسمیٹکس سرجری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسماء عباس نے کہا کہ ’لوگوں کو ایستھیٹکس کے لیے جانا چاہیے، اپنا خیال ضرور رکھنا چاہئے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مائیکل جیکسن بن جائیں۔ اپنے چہرے کے نقش کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کے میں بہت خلاف ہوں‘۔

انہوں نے سرجری کرنے والی خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو اپنا چہرہ تباہ نہیں کرنا چاہئے، کم از کم ان سب کے بعد آپ کا چہرہ اپنے ہی چہرے کی طرح نظر آنا چاہئے‘۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل سے متعلق اسماء عباس نے کہا کہ ’جب آپ صبح اٹھیں تو آپ کو اپنی شکل پتہ چلے کہ یہ آپ ہی ہیں۔ صبا فیصل کی تو میں بہت بڑی فین ہوں۔ ان کا نام تو میں نے ٹیوب لائٹ رکھا ہوا ہے۔ وہ بہت پیاری ہیں، جو بھی انہوں نے اپنے چہرے پر کروایا ہے وہ بہت پیاری لگتی ہیں‘۔

عاصمہ عباس نے 2018 میں مقبول ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ’بھولے‘ کی ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

اداکارہ اب تک کئی معروف ڈراموں میں اداکاری سے بھرپور داد سمیٹ چکی ہیں۔

Interview

Pakistani Actress

lifestyle

شخصیات

Saba Faisal

showbiz celebrities

COSMETIC SURGERY

Mohsin Abbas Haider

show

Asma Abbas