Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلی بہو سے تنگ رہ چکی صبا فیصل نے دوسری والی کیسے ڈھونڈی؟

مجھے اس کو دیکھ کر لگا کہ بس یہی ٹکڑا میرے گھر کا چاند بنے گا، صبا فیصل
شائع 27 جنوری 2024 09:29am
تصویر: صبا فیصل/انسٹاگرام
تصویر: صبا فیصل/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے سب سے چھوٹے صاحبزادے ارسلان فیصل کی دُلہن کے انتخاب سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل کی شادی نیشا طلعت سے ہوئی ہے، یہ شادی سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوئی تھی۔

بیٹے کی شادی کے بعد صبا فیصل نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے چھوٹی بہو نیشا سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

بہو کے انتخاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر صبا فیصل نے کہا کہ ’ارسلان کیلئے نیشا کو میں نے پسند کیا تھا۔ نیشا کی فیملی کراچی میں ہماری ہی بلڈنگ میں رہتی تھی۔ میں 5 سال سے اس بلڈنگ کے اپارٹمنٹ میں رہ رہی تھی، لیکن میں نے کبھی اس کو آتے جاتے نہیں دیکھا تھا۔ اس کی امی سے میری اچھی سلام دُعا ہوگئی تھی۔ نیشا کی امی مجھ سے ہمیشہ کہتی تھیں کہ صبا میری بیٹی کیلئے کوئی رشتہ ہوتو بتانا‘۔

ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’ایک دن میں نے کہہ دیا کہ یہی دو بیٹے ہیں میرے، ایک کی شادی ہوچکی ہے اور دوسرا یہ بیٹا ہے میرا جس پر نیشا کی امی نے مجھ سے کہا کہ یہی تو چاہئے مجھے‘۔

صبا فیصل نے نیشا سے پہلی ملاقات سے متعلق کہا کہ ’میں کسی کام سے نیشا کی امی کے پاس گئی تو نیشا نے دروازہ کھولا، میرے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ میں ان کی بیٹی نیشا ہوں۔ نیشا نے تفسیر کی کتاب ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی اور سر پر حجاب لیا ہوا تھا تو وہ مجھے اس روپ میں بہت پیاری لگی تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے اس کو دیکھ کر لگا کہ بس یہی ٹکڑا میرے گھر کا چاند بنے گا۔ میں نے ارسلان سے آکر کہا کہ وہ بہت پیاری ہے۔ اس نے کہا کہ امّاں آپ کو تو ہر لڑکی ہی پیاری لگتی ہے‘۔

بیٹے کی شادی سے متعلق انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’میں نے اس کو کہا کہ ایک دفعہ دیکھ لو، اس نے کہا کہ آپ دیکھ لیں اور تسلی کرلیں، اس کے بعد وہ لاہور چلا گیا۔ پھر میرے اصرار کرنے پر دونوں نے مسیجز پر ایک دوسرے سے بات کی تھی۔ دس مہینے بعد پھر ارسلان نے شادی کی حامی بھری تھی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھا بھی نہیں تھا، منگنی پر ہی دونوں نے ایک دوسرے کو پہلی دفعہ دیکھا تھا اور پھر 11 ماہ بعد دونوں کی شادی ہوگئی‘۔

صبا فیصل اور ان کی پہلی بہو نیہا سلمان کے درمیان ’ساس بہو‘ کا تنازع تھا جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل بھی ہوا تھا۔

صبا نے بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں انہوں نے صلح کرلی تھی۔

صبا فیصل کے صاحبزادے سلمان فیصل بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، انہوں نے اب تک کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

صبا فیصل ایک انتہائی باصلاحیت اور تجربہ کار پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔ انہوں نے پی ٹی وی نیوز کاسٹر اور اناؤنسر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔

کچھ ہی عرصے بعد صبا فیصل نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اوراداکاری میں اپنا نمایاں نام بنایا۔

صبا فیصل کی اداکاری کی صلاحیتوں کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے اور انہیں بہترین اداکاراؤں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

karachi

Interview

Wedding

lifestyle

Saba Faisal

Daughter in law

morning show

son's Wedding

Nisha Talat