Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 3 ایم پی او مقدمات کی فہرست آج نیوز کو موصول

9 مئی سے اب تک پی ٹی آئی کے خلاف 3 ایم پی او کی کتنی گرفتاریاں ہوئی ہیں؟
شائع 27 جنوری 2024 09:12am
Khyber Pakhtunkhwa: Aaj News received the list of 3 MPO cases against PTI leaders - Aaj News

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور ورکرز کے خلاف 3 ایم پی او کے تحت مقدمات اب تک 771 مقدمات درج کئے جاچکے ہیں۔

آج نیوز کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ دستاویز کے مطابق 9 مئی کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف اب تک تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے 771 آرڈرز جاری کئے جاچکے ہیں۔

ان میں پشاور ہائیکورٹ نے 713 مقدمات کو غیرقانونی قرار دیا ہے جبکہ 3 ایم پی او کے تحت 58 مقدمات تاحال زیر سماعت ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ نے 3 ایم پی او کے 390 مقدمات نمٹائے، مینگورہ بنچ نے 233، ایبٹ آباد بنچ نے 71، بنوں بنچ نے 17 اور ڈی آئی خان بنچ 2 مقدمات ختم کرکے 3 ایم پی او کے تحت گرفتاری سے متعلق آرڈرز کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

KPK

Peshawar High Court

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 27 2024

3 MPO Cases