Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سب سے زیادہ خوش مزاج لوگ کن ملکوں میں رہتے ہیں؟

جدید تحقیق کہتی ہے مشکلات بھول کر مطمئن اور خوش رہنے سے ترقی کا سفر آسان ہو جاتا ہے
شائع 27 جنوری 2024 08:36am

معاشی اور معاشرتی حالات چاہے جیسے ہوں، جسے خوش رہنا ہے وہ خوش رہتا ہے اور دوسروں کو بھی خوش رکھتا ہے۔ دنیا بھر میں درجنوں معاشرے ایسے ہیں جن کے لوگ سخت نامساعد حالات میں بھی خوش رہتے ہیں اور سب سے اچھی طرح پیش آتے ہیں۔

بیشتر وقت ہنستے مسکراتے رہنے سے زندگی کے تلخ پہلو بھی زیادہ تلخ محسوس نہیں ہوتے۔ خوش مزاجی انسان کو ڈھنگ سے زندہ رہنے کا ہنر سکھاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو سبھی پسند کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں ماہرین کی تحقیق سے یہ نکتہ ابھر کر سامنے آیا ہے کہ خوش خلقی اور خوش مزاجی میں آگے ہونا کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

رائے عامہ کے مختلف جائزوں اور معاشرتی تحقیق کے نتیجے میں ایسے ممالک زیادہ نمایاں ہوکر سامنے آئے ہیں جن کے لوگ ہر حال میں مجموعی طور پر خوش اور پُرسکون رہتے ہیں۔ یہ لوگ روزمرہ معاملات میں خوش دلی اور خوش مزاجی کا مظاہرہ کرتے نہیں تھکتے۔

رائے عامہ کے جائزوں اور معاشرتی تحقیق کے نتیجے میں جن 20 ممالک کے لوگ خوش خلقی، خوش مزاجی اور انسان دوستی کے حوالے سے نمایاں ہیں ان میں آئس لینڈ، جاپان، آئر لینڈ، نیوزی لینڈ، میکسیکو، آسٹریا، تائیوان، تھائی لینڈ، عمان، ویتنام، اسکاٹ لینڈ، فن لینڈ، کوسٹاریکا، سینیگال، پرتگال، ڈنمارک، کمبوڈیا، سوئیڈن، مراکش اور کینیڈا شامل ہیں۔

HAPPY GO LUCKY

WELL MANNERED

DON'T WORRY BE HAPPY