Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نماز کے دوران امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما میں تلخ کلامی

پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد میں تنازع ہوا، نمازیوں کی مداخلت پر معاملہ ختم ہوگیا، پولیس
شائع 26 جنوری 2024 08:08pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب / ٹوئٹر
فوٹو۔۔ اسکرین گریب / ٹوئٹر

پشاور کے علاقے حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔ اطلاعات ہیں کہ امام مسجد کو منافق کہنے پر نمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا۔ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

حیات آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بانی پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے پر حلقہ این اے 27 خیبر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے اور امام مسجد کو سابق وزیر اعظم کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

اقبال آفریدی ویڈیو میں یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں ، سیاست کی بات کیوں کی۔

امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ امام مسجد کو منافق کہنے پرنمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع کھڑا ہوا تھا تاہم نمازیوں کی مداخلت پرتنازع ختم ہوا۔

pti

MAY 9 RIOTS

cypher case Imran Khan

Pti Leader Iqbal Afridi