Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں مہنگائی کی شرح 43 فیصد سے زائد کی سطح پر برقرار

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
شائع 26 جنوری 2024 07:35pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

عوام کو مہنگائی سے ریلیف نہ مل سکا، وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ملک میں مہنگائی کی شرح 43 فیصد سے زائد کی سطح پر برقرار ہے تاہم ہفتہ وار بنیادوں پر شرح میں معمولی کمی آئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے تاہم ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 14 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاء ضروریہ کے دام مزید بڑھ گئے، چکن کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 78 پیسے ، انڈے فی درجن 1 روپے 83 پیسے اور دال ماش فی کلو 2 روپے 32 پیسے مہنگی ہوگئی۔

دال مونگ فی کلو 2 روپے 42 پیسے، بیس کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 58 پیسے مہنگا ہوا، اسی طرح ایک ہفتے کے دوران گڑ، تازہ دودھ جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر آلو پیاز سمیت 13 اشیاء کی قیمتیں کم ہوئیں، ٹماٹر فی کلو 21 روپے 83 پیسے، آلو فی کلو 2 روپے 3 پیسے اور پیاز کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے کمی آئی۔

رواں ہفتے میں لہسن، چینی، دال مسور اور کیلے بھی سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چاول خشک دودھ بریڈ سمیت 23 اشیاء کے دام مستحکم رہے۔

pakistan economy

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty

Bureau of statistics Pakistan