Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

سیف اللہ ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور بلاول بھٹو کے حق میں دستبرداری پر شوکاز نوٹس جاری ہوا
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2024 07:43pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حق میں این اے 194 لاڑکانہ سے دستبرداری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے جمعے کو ملاقات کی جس میں سیف اللہ ابڑو نے لاڑکانہ کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 194 سے بلاول بھٹو کے حق میں الیکشن دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سیف اللہ ابڑو نے پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین و امیدوار بلاول بھٹو زرداری کے حق میں پارٹی کی طرف سے دیے گئے ٹکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، وہ سینیٹ آف پاکستان میں پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

نوٹس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے سیف اللہ ابڑو کو 2024 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے پارٹی ٹکٹ سے نوازا تھا، پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس دیا جاتا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ سیف اللہ ابڑو پارٹی کو 3 دن کے اندر وضاحتی بیان جمع کرائیں، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعد و ضوابط کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

pti

Bilawal Bhutto

اسلام آباد

PPP

pti senator

Show cause notice

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

saif ullah abro