کوئٹہ میں 2 ہفتوں تک عوامی اجتماعات پر پابندی عائد
بلوچستان کے نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگلے دو ہفتوں تک کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی جلسوں سمیت کسی بھی اجتماع کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :
نگراں وفاقی کابینہ نے انتخابات کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی
الیکشن 2024: ڈی آراوز، آراوز کو مجسٹریٹ کےاختیارت تفویض
عام انتخابات 2024 کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تفصیلات سامنے آگئیں
جان اچکزئی نے مزید کہا کہ امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور حکومت اپنی یہ ذمے داری ضرور پوری کرے گی۔
Comments are closed on this story.