Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سب نے منع کیا تھا لیکن….‘ پاکستانی صحافی سے ثانیہ مرزا کی گفتگو

'شعیب کی شادی کی تصویر دیکھی تو میرے بیٹےنے اس وقت 18 سورتیں حفظ کی تھیں'
شائع 26 جنوری 2024 03:51pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی طلاق اور شعیب کی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کا موضوع سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے بیورو چیف و صحافی نعیم حنیف نے اس حوالے سے کئی رازوں سے پردہ اٹھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یاسر شامی کے ایک پوڈکاسٹ شو میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کئی انکشافات کیے ۔

نعیم حنیف کے مطابق انہوں نے شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کو فون کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ’اس سارے واقعے کے بعد میری ثانیہ مرزا سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔ میں نے ان سے شعیب کے ثناء سے نکاح سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ جب میں نے ان دونوں کی تصویر دیکھی تو میرے بیٹے نے اس وقت قرآن کی 18 سورتیں حفظ کرلی تھیں‘۔

ثانیہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ ’ثانیہ بالکل بھی پریشان نہیں تھیں، کسی طرح کا ڈپریشن مجھے ان کی گفتگو میں نہیں لگا۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ پاکستان تشریف لائیں، ہم آپ کے میزبان بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال میرا پاکستان آںے کا دل نہیں چاہتا اب، لیکن میں جب بھی آئی ہوں مجھے شعیب کی فیملی سمیت سب ہی سے بہت پیار ملا ہے، میں شعیب ملک کی فیملی سے آج بھی خوش ہوں‘۔

انہوں نے ثانیہ کی جانب سے شعیب کیلئے بھیجے گئے پیغام سے متعلق کہا کہ ’میری دعا ہے کہ ان کی زندگی بڑی اچھی رہے، ان کا یہ سفر اچھا گزرے۔ ایک دکھ ضرور ہے کہ 14 سال پہلے مجھے اس شادی کیلئے سب نے منع کیا تھا لیکن میں نے کسی کی بات نہیں مانی‘۔

شعیب ثانیہ کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی صحت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ’اذہان کو ثانیہ مرزا نے دبئی کے اسکول سے نکال لیا ہے، وہ اسکول نہیں جا رہے ہیں۔ ثانیہ اذہان کو لے کر انڈیا چلی گئی ہیں کیونکہ اسے اپنے اسکول میں بہت زیادہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اذہان اسکول نہیں جا رہے کیونکہ وہ اپنے والدین کی طلاق اور اپنے والد کی دوسری شادی سے متعلق سوالات سے دور رہنا چاہتے ہیں‘۔

شعیب اور ثانیہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی کے 8 سال بعد 2018 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی۔

اس جوڑے کے مابین اختلافات اور پھر طلاق کی خبریں دسمبر 2022 سے وائرل تھیں دونوں کی جانب سے کبھی واضح تردید یا تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

شعیب کی جانب سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد ثانیہ کے والد نے بتایاکہ دونوں اپنی راہیں الگ کرچکے ہیں اور ان کی بیٹی نے شعیب سے خلع لی ہے۔

Shoaib Malik

Interview

Sania Mirza

Journalists

Son

lifestyle

podcast

Mental Stress

Shoaib Malik Sana Javed Marriage

Sania Shoaib Divorce

Yasir Shami

Naeem Hanif

Izhaan Mirza