Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متنازع امتحانی نتائج پر جماعت اسلامی کا بھی انٹر بورڈ آفس پر دھرنا

تعلیمی نظام تباہ کردیا گیا، طلبہ سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے، دھرنے کے شرکا سے حافظ نعیم الرحمٰٰن کا خطاب
شائع 26 جنوری 2024 03:07pm

متنازع امتحانی نتائج کے خلاف جماعت اسلامی نے بھی کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن پر دھرنا دے دیا

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم شہر کو ڈاکوؤں کے حوالے نہیں کریں گے۔

کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے باہر متنازع امتحانی نتائج کے خلاف احتجاج کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بورڈ کی انتظامیہ اس مسئلے کو فی الفور حال کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر متنازع امتحانی نتائج کا معاملہ فوری درست نہ کیا گیا تو ہم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ طلبہ سے کوئی بھی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔ کسی کو قوم کے مستقبل کی کچھ فکر لاحق نہیں۔ ساڑھے تین عشروں میں تعلیم کا نظام مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرٹ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ ایک دور وہ بھی جب تعلیم سمیت ہر شعبے میں صرف اور صرف میرٹ چلتا تھا۔ میں بھی میرٹ کی بنیاد پر شپ اونرز کالج سے پڑھ کر این ای ڈی یونیورسٹی میں گیا تھا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر کا کہنا تھا کہ بڑے عہدوں پر من پسند افراد کو لاکر بٹھادیا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو قوم کا پیسہ ہڑپ کر رہے ہیں۔

KARACHI BOARD OF INTERMEDIATE EDUCATION

SIT IN OVER CONTRVERSIAL EXAM RESULTS

HAFIX NAEEM UR REHMAN