Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد جاپانی خلائی جہاز پر کیا گزری؟

راکٹ میں رونما ہونے والی کسی خرابی کے بعد "مون اسنائپر" اب الٹا کھڑا ہے، جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک ہے
شائع 26 جنوری 2024 02:45pm

جاپان کا مون اسنائپر مشن سطح کی سطح پر اچھی طرح لینڈنگ کرنے کے بعد پراسرار طور پر سٓر کے بل کھڑا ہوگیا۔

یہ خلائی جہاز اپنے ہدف سے کلو میٹرز نہیں بلکہ محض چند میٹرز کے فاصلے پر اترا تاہم راکٹ میں کسی بڑی تکنیکی خرابی کے باعث الٹا ہوگیا۔

گزشتہ اختتام ہفتہ اس خلائی جہاز نے چاند کی سطح پر پن پوائنٹ پرفیکٹ لینڈنگ کی تھی۔

خلائی تحقیق کے جاپانی ادارے نے بتایا کہ چاند سے موصول ہونے والی تصویروں سے پتا چلا کہ خلائی جہاز الٹا پڑا ہے۔

جاپان چاند تک اپنا مشن پہنچانے والا پانچواں ملک ہے۔ دیگر ممالک میں امریکا، چین، روس اور بھارت شامل ہیں۔

MOON MISSION JAPAN

UPSIDE DOWN

PERFECt landing