Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

شعیب ملک پر بھارتی میڈیا نے فکسنگ کا الزام لگا دیا، بنگلہ دیشی فرنچائز کی تردید

فکسنگ کی وجہ سے کنٹریکٹ منسوخ ہوا، بھارتی میڈیا
شائع 26 جنوری 2024 02:20pm
شعیب ملک پر فکسنگ کے الزماات ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر لگائے گئے ہیں۔
شعیب ملک پر فکسنگ کے الزماات ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر لگائے گئے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک پر بھارتی ذرائع ابلاغ نے میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا ہے تاہم بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فکسنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز باریشال فورچون کے ساتھ شعیب ملک کا کنٹریکٹ منسوخ ہوا۔

تاہم باریشال فورچون فرنچائز کے ترجمان نے کہا ہے کہ شعیب ملک کی فکسنگ کے ھوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں۔

فرنچائز کے مالک میزان الرحمان نے کہاکہ شعیب ملک نے ہماری ٹیم کے لیے بہتر کھیل پیش کیا۔

شعیب ملک پر فکسنگ کے الزماات ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر لگائے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شعیب ملک کی دبئی روانگی بھی ان افواہوں کو تقویت دینے کا سبب بنی۔

 میزان الرحمان
میزان الرحمان

تاہم بریشال فارچون کے مالک میزان رحمن کہتے ہیں کہ شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں. شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں. شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں. شعیب ملک کی جب ضرورت ہوگی وہ ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

میزان الرحمان نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جو بنگلہ زبان میں ہے۔

بنگلہ دیشی اور بھارتی میڈیا میں رپورٹوں کے مطابق شعیب ملک بریشال فارچون کے لیے تین میچز کھیلنے کے بعد دبئی لوٹ گئے ہیں۔ جس میچ میں انہوں نے تین نو بالز کرائیں وہ کھلنا رائیڈرز کے خلاف تھا اور 22 جنوری کو کھیلا گیا۔

شعیب ملک نے اس اوور میں 18 دنز دیئے۔

میچ کے بعد شعیب ملک کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ میزان الرحمان نے اس کے بعد شعیب ملک کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

شعیب ملک حال ہی میں ادکارہ ثنا جاوید کے ساتھ شادی کی وجہ سے سرخیوں میں آئے تھے۔

ان کی نئی شادی کے اعلان کے ساتھ ہی سابقہ اہلیہ ثنا مرزا نے طلاق کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔ بھارتی میڈیا میں شعیب ملک کے خلاف کافی مخاصمت پائی جاتی ہے۔

Shoaib Malik

match fixing

bangladesh prime league